خادم حرمین شریفین نے ترک صدر کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ کا انتظام کیا ہے اور ملاقات کے بعد اردوغان نے کہا ہے کہ ہمارا دورہ دوستانہ اور برادر سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری کے نئے دور کے دروازے کھولے گا۔
اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اردوغان کے ساتھ بات چیت کا ایک سیشن منعقد کیا ہے جس کے دوران انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے علاوہ دو طرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 28 رمضان المبارک 1443 ہجری - 29 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15857]