سعودی عرب اور ترکی شراکت داری کے نئے دور کے لیے تیار

شاہ سلمان کو کل جدہ میں اردوغان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
شاہ سلمان کو کل جدہ میں اردوغان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل شام (جمعرات) سعودی عرب کے طے شدہ دورے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا جدہ میں استقبال کیا ہے اور شاہ سلمان نے اپنے مہمان اردوغان کا خیر مقدم کیا جبکہ ترک صدر نے سعودی عرب کے دورے اور خادم حرمین شریفین اور ولی عہد سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین نے ترک صدر کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ کا انتظام کیا ہے اور ملاقات کے بعد اردوغان نے کہا ہے کہ ہمارا دورہ دوستانہ اور برادر سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری کے نئے دور کے دروازے کھولے گا۔

اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اردوغان کے ساتھ بات چیت کا ایک سیشن منعقد کیا ہے جس کے دوران انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے علاوہ دو طرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 28 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 29  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15857]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]