اسرائیلی سکیورٹی نازک ہفتوں کے لیے تیار ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3622521/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D9%86%D8%A7%D8%B2%DA%A9-%DB%81%D9%81%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92
مغربی کنارے کے قصبے عزون میں قتل ہونے والے یحییٰ عدوان کی لاش کو لے جاتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
رام اللہ: کفاح زبون
TT
TT
اسرائیلی سکیورٹی نازک ہفتوں کے لیے تیار ہے
مغربی کنارے کے قصبے عزون میں قتل ہونے والے یحییٰ عدوان کی لاش کو لے جاتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جمعہ کو دیر گئے شمالی مغربی کنارے کے ایریل بستی میں ایک سیکورٹی گارڈ کو فلسطینی شخص کے ذریعہ ہونے والی ہلاکت کے بعد اسرائیلی سیکورٹی نازک ہفتوں کے لیے تیاری کر رہی ہے اور اس سے ایک نازک سکون ختم سا ہو گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ ایک ہی طرح کے حملوں کو چالو کرنا خواہ وہ عربوں کے ذریعے ہو یا مغربی کنارے سے اسرائیل میں سکیورٹی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور یہ پچھلے مارچ میں شروع ہونے والے آپریشنز کی لہر کے اعلیٰ اندازوں کی روشنی میں ہو رہا ہے جس میں اجتماعی طور پر 15 اسرائیلیوں کی موت واقع ہوئی ہے اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)