دبیبہ نے طرابلس کے دفاع کا کیا وعدہ

"اتحاد" حکومتی افواج کے چیف آف اسٹاف محمد الحداد کے دفتر کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جس میں مصراتہ میں ایک گروپ کو إفطار کے لئے شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
"اتحاد" حکومتی افواج کے چیف آف اسٹاف محمد الحداد کے دفتر کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جس میں مصراتہ میں ایک گروپ کو إفطار کے لئے شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

لیبیا کی عبوری "اتحاد" حکومت کے سربراہ عبد الحمید الدبیبہ نے ایک بار پھر عہد کیا ہے کہ اگر دارالحکومت طرابلس پر حملہ ہوا تو اس کا دفاع کریں گے اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ حریف فتحی پاشاغا کی حکومت کے ساتھ اقتدار کی جدوجہد کے بحران کا کوئی حل نہیں ہے جسے ایوان نمائندگان کی حمایت حاصل ہے سوائے اس کے کہ جون تک پارلیمانی انتخابات کرایا جائے۔

دبیبہ نے کل شام اپنے آبائی شہر مصراتہ (مغربی) میں منعقدہ ایک میٹنگ میں مزید کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی ہدف انتخابات کا انعقاد اور اقتدار ایک منتخب حکومت کے حوالے کرنا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ بحران کے لئے تمام راستے بند ہیں اور انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اور ہم فوجیوں یا فسادیوں کے بغیر ایک سویلین ریاست چاہتے ہیں اور ساتھ ہی وزارت داخلہ اور ہائی الیکشن کمیشن کی آئندہ رائے شماری کرانے کی تیاری پر بھی زور دیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 30 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 01  اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15859]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]