کویت میں حکام کی الیکٹرانک بلیک میلنگ ہوئی شروع

کویت میں حکام کی الیکٹرانک بلیک میلنگ ہوئی شروع
TT

کویت میں حکام کی الیکٹرانک بلیک میلنگ ہوئی شروع

کویت میں حکام کی الیکٹرانک بلیک میلنگ ہوئی شروع
پرسو شام کویتی وزارت اطلاعات نے بے نام جماعتوں کو سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کا انتظام کرنے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف بلیک میلنگ کا کام کر رہی ہے اور ساتھ ہی ان کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ایک طرف کویتی ارکان پارلیمنٹ اور سیاست دانوں نے آزادی رائے پر پابندیوں کا دعویٰ کرنے والے بیان پر تنقید کیا ہے تو دوسری طرف پریس ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزارت اطلاعات سیکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر عید الفطر کی چھٹی کے بعد مشکوک اکاؤنٹس کے خلاف مہم شروع کرے گی۔

ان اکاؤنٹس پر وزراء اور سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے تاکہ وہ انہیں بعض فیصلے یا اقدامات کرنے یا معاشی فوائد حاصل کرنے پر مجبور کر سکیں۔(۔۔۔)

پیر 01 شوال المعظم  1443 ہجری  - 02  اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15860]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]