استحکام حکومت کا بجٹ جلد ہی لیبیا کے نمائندوں کو بھیجا جائے گاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3633076/%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%AD%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D8%AC%D9%B9-%D8%AC%D9%84%D8%AF-%DB%81%DB%8C-%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%D9%86%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DA%BE%DB%8C%D8%AC%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%A7
استحکام حکومت کا بجٹ جلد ہی لیبیا کے نمائندوں کو بھیجا جائے گا
لیبیا میں اقوام متحدہ کی مشیر سٹیفنی ولیمز کو ریاستی کونسل کے سربراہ خالد المشری سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اقوام متحدہ مشن)
فتحی باشاغا کی سربراہی میں لیبیا میں نئی لیبیا کی "استحکام" حکومت اپنا پہلا بجٹ ایوان نمائندگان میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کا اجلاس پیر کو ملک کے مشرق بعید میں واقع شہر طبرق میں واقع اس کے صدر دفتر میں ہوگا جبکہ ان کے حریف اتحاد حکومت کے سربراہ عبد الحمید دبیبہ نے طرابلس میں اقتدار سونپنے کے لیے انکار کیا ہے۔
باشاغا حکومت کے وزیر خزانہ اسامہ حماد نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے 94.8 بلین دینار کے عام بجٹ کی تجویز کو ایوان نمائندگان میں پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور ایوان نمائندگان کے ارکان نے کہا ہے کہ اس کے اگلے اجلاس میں باشاغا حکومت کے تجویز کردہ بجٹ اور تنخواہوں اور داخلی سلامتی کو یکجا کرنے کے قوانین پر بحث ہو گی اور اس کے علاوہ ایوان نمائندگان اور ریاست کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاسوں کے نتائج بھی سامنے آئیں گے اور حال ہی میں قاہرہ میں ملتوی ہونے والے انتخابات کی آئینی بنیاد تیار کرنے کے سلسلہ میں بھی بات ہوگی۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)