منفی نے لیبیا میں اقتدار کی کشمکش کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کا کیا اشارہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3636426/%D9%85%D9%86%D9%81%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%82%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DA%A9%D8%B4-%DA%A9%D9%88-%D8%AE%D8%AA%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%B1%DB%81
منفی نے لیبیا میں اقتدار کی کشمکش کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کا کیا اشارہ
طرابلس میں لیبیا کے انتخابی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے مشیر کی طرف سے نشر کردہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے
لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے پرسو شام مغربی لیبیا کے شہر مصراتہ کے اپنے دورے کے دوران ایک تقریر میں ایک بار پھر عبد الحمید دبیبہ کی سربراہی میں عبوری "اتحاد" اور ان کے حریف فتحی باشاغا کی سربراہی میں "استحکام" حکومت حکومتوں کے درمیان طاقت کی کشمکش کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کا اشارہ کیا ہے۔
منفی نے کہا کہ ہم شہری ریاست اور ریاست کے اتحاد، وقار اور استحکام کے حامی ہوں گے اور ہم ہمیشہ تیار رہیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے اور اداروں کے اتحاد کی تصدیق کے لیے مناسب وقت پر مداخلت کریں گے تاکہ لیبیا سب کے لیے اور سب کے ذریعہ ایک ہو۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)