ایران میں بڑے پیمانے پر نفسیاتی تشدد کا نشانہ بننے والے سویڈن کو موت کی سزا سنائی گئیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3636436/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%91%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D9%86%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D8%AF%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A8%D9%86%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D8%B3%D9%88%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D9%88%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%B2%D8%A7
ایران میں بڑے پیمانے پر نفسیاتی تشدد کا نشانہ بننے والے سویڈن کو موت کی سزا سنائی گئی
گزشتہ برس نومبر میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے جلالی کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی امیجز)
لندن: نجلاء حبریری
TT
TT
ایران میں بڑے پیمانے پر نفسیاتی تشدد کا نشانہ بننے والے سویڈن کو موت کی سزا سنائی گئی
گزشتہ برس نومبر میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے جلالی کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی امیجز)
ایران میں سزائے موت پانے والے احمد رضا جلالی کی اہلیہ ویدا مہران-نیا نے کہا ہے کہ ان کے شوہر مسلسل اذیت کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں اور تہران نے ان کی قسمت کا تعلق سابق ایرانی پبلک پراسیکیوٹر حامد نوری سے جوڑ دیا ہے جو جنگی جرائم کے الزام میں سویڈن کے اندر زیر حراست میں ہیں۔
مہران-نیا نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی بیانات میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر کو بڑے پیمانے پر نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں (احمد رضا) اب بھی یہاں سویڈن میں ہم سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اس لیے ہمیں فوری طور پر ان کی حالت سے آگاہ نہیں کیا جاتا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایران میں اس کے خاندان سے سنا ہے کہ وہ بہت زیادہ نفسیاتی اذیت کے شکار ہیں اور اس کے علاوہ ان کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]