بین الاقوامی ہوا بازی کو بحال کرنے کے لیے ریاض سے عالمی سفری پالیسی کا ہوا اعلان

سعودی وزیر توانائی کو کل ریاض میں منعقدہ شہری ہوا بازی کا مستقبل کانفرنس میں شرکت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
سعودی وزیر توانائی کو کل ریاض میں منعقدہ شہری ہوا بازی کا مستقبل کانفرنس میں شرکت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

کل سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے تعاون سے تیار کی گئی ایک عالمی ہوائی سفری پالیسی کا اعلان کیا ہے جو عالمی ہوا بازی کے شعبے کی بحالی کو تیز کرنے کی کوشش کرے گي اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے صحت کی ضروریات سے متعلق طریقہ کار اور پالیسیوں کو یکجا کرنے کے لیے کام کرے گي۔

مجوزہ بین الاقوامی پالیسی فریم ورک کا مقصد مسافروں، ایئر لائنز اور سرکاری ایجنسیوں کے درمیان بین الاقوامی سفر سے متعلق الجھن کو ختم کرنا ہے اور یہ کام ایک واحد ڈیجیٹل ذریعہ ہو جو تازہ ترین معلومات اور پیش رفت کو واضح اور شفافیت کے ساتھ فراہم کر سکے اور تمام شریک ممالک کے لیے داخلے کی ضروریات کی وضاحت کر سکے۔(۔۔۔)

منگل  08 شوال المعظم  1443 ہجری  - 10   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15869]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]