امریکہ نے یوکرین میں طویل تنازع سے کیا خبردار

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہائنس (دائیں) کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہائنس (دائیں) کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین میں طویل تنازعے کی تیاری کر رہے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ان کے جنگی اہداف مشرقی یوکرین میں ڈونباس کے علاقے سے آگے ہیں۔

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہائنس نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں ایک سماعت کے دوران کہا ہے کہ پوٹن مہنگائی اور خوراک کی قلت کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ امریکی اور یورپی پوزیشن کے کمزور ہونے پر اعتماد کر رہے ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس یوکرین اور روس کے درمیان طویل مدت میں مذاکرات کا کوئی مؤثر راستہ نظر نہیں دیکھ پا رہا ہے کیونکہ دونوں فریق یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ فوجی طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں اور پوٹن نے تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو اس وقت تک مسترد کیا ہے جب تک کہ ان کی حکومت یا روس کے لیے کوئی وجودی خطرہ نہ ہو لیکن انھوں نے یہ بھی غور وفکر کیا ہے کہ وہ فوجی قوانین کو نافذ کرنے سمیت کشیدگی والے اقدامات کر سکتے ہیں اور یہ اس صورت میں ہوگا جب روس کو لگے گا کہ وہ یوکرین میں ہار رہا ہے۔(۔۔۔)

بدھ  09 شوال المعظم  1443 ہجری  - 11   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15870]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]