برسلز کانفرنس میں شام کے لیے 6.7 بلین ڈالر جمع کئے گئے ہیں

برسلز کانفرنس میں شام کے لیے 6.7 بلین ڈالر جمع کئے گئے ہیں
TT

برسلز کانفرنس میں شام کے لیے 6.7 بلین ڈالر جمع کئے گئے ہیں

برسلز کانفرنس میں شام کے لیے 6.7 بلین ڈالر جمع کئے گئے ہیں
یوروپی یونین کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایک بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں منگل کے دن شام اور اس کے پڑوسیوں کے لئے 6.4 بلین یورو (6.7 بلین ڈالر) اکٹھا کئے گئے ہیں اور یورپی یونین کے کمشنر اولیور فیریلی نے کہا ہے کہ کل وعدوں کی رقم 6.4 بلین یورو یا 6.7 بلین ڈالر ہے اور برسلز میں عطیہ دہندگان کی کانفرنس میں 55 ممالک اور 22 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے لیکن روس 24 فروری کو یوکرین پر حملے کی وجہ سے اس کانفرنس میں شامل نہیں تھا۔

یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 میں شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی مدد کے لیے 1.56 بلین یورو امداد فراہم کرے گا اور اس نے برسلز میں ہونے والی چھٹی ڈونرز کانفرنس کے دیگر شرکاء سے شام کے لوگوں کو ترک نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یوروپی یونین کے وزیر خارجہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ڈونر کانفرنس کے آغاز کے مقصد کے ساتھ جس کی میں صدارت کر رہا ہوں میں 2022 کے لیے ایک بلین یورو کی امداد کا اعلان کرتا ہوں جس سے ہماری مجموعی شراکت کو 1.5 بلین یورو تک لے جایا جائے گا اور سال 2023 کے لیے یورپی یونین وہی مالی امداد فراہم کرے گا یعنی 1.56 بلین یورو۔(۔۔۔)

بدھ  09 شوال المعظم  1443 ہجری  - 11   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15870]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]