لبنانی کے مفتی اعظم: انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے

لبنانی کے مفتی اعظم: انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے
TT

لبنانی کے مفتی اعظم: انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے

لبنانی کے مفتی اعظم: انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے
لبنانی کے مفتی اعظم شیخ عبد اللطیف دریان نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ ایک ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور لبنان کو عربیت کے دشمنوں کے حوالے کرنے کو مسترد کرنے پر زور دیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتخابات لبنان اور اس کے عرب بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ تعلقات کا تعین کرنے والے ہیں۔
 
دریان کا یہ بیان گزشتہ روز دار الفتویٰ میں اس وقت سامنے آیا ہے جب لبنان میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے سفیروں کا استقبال انہوں نے کیا اور اس وفد  میں سعودی سفیر ولید بخاری، عرب ڈپلومیٹک کور کے ڈین، ریاست کویت کے سفیر عبد العال قناعی اور قطر ریاست کے سفیر ابراہیم السہلاوی بھی شامل رہے ہیں۔

دریان نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ لبنان ایک نازک اور حساس مرحلے سے گزر رہا ہے جس کے لیے صفوں کو متحد کرنے اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک، برادر عرب ممالک اور دوست ممالک کے ساتھ لبنان کے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور اس اقدام سے لبنان اور ان لبنانیوں کا فائدہ جو ریاست کی ناکامی کا شکار ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ  11 شوال المعظم  1443 ہجری  - 13   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15872]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]