بدھ کی شام جب اسے ووٹنگ کے لیے پیش کیا گیا تو کونسل کے تمام اراکین نے بغیر اعتراض کیے اس کے حق میں ووٹ دیا اور اس غیر پابند بل میں سوڈانی عوام کے ان کی جمہوری امنگوں کے لیے کانگریس کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی سوڈان کی ملٹری کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام سویلین حکومتی اہلکاروں، سول سوسائٹی کے اراکین اور اکتوبر کی فوجی کارروائیوں کے بعد سے زیر حراست دیگر افراد کو رہا کرے اور اسی طرح اس میں سوڈانی سیکورٹی فورسز سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرے کے حق کا احترام کرے اور ان سے وابستہ کسی بھی عناصر کو ایک شفاف اور منصفانہ عمل کے ذریعے ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال اور مظاہرین کے خلاف ہر خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 11 شوال المعظم 1443 ہجری - 13 اپریل 2022ء شمارہ نمبر[15872]