سعودی ولی عہد نے محمد بن زاید کی تعزیت

شہزادہ محمد بن سلمان کو کل شیخ محمد بن زاید کی تعزیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
شہزادہ محمد بن سلمان کو کل شیخ محمد بن زاید کی تعزیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کل ابوظہبی پہنچنے کے بعد شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی وفات پر اظہار تعزیت کی ہے اور  ابوظہبی کے صدارتی ہوائی اڈے پر ولی عہد کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ولی عہد کا شکریہ اس بات پر ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کے دکھ میں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے تئیں مخلصانہ برادرانہ جذبات کا اظہار کیا ہے اور ولی عہد کے استقبال میں ابوظہبی کی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین شیخ ہزاع بن زاید آل نہیان، زید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ نہیان بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید آل نہیان، قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور ابوظہبی کی امارات کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن شیخ حمد بن زاید آل نہیان اور دیگر افراد نے کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل  15 شوال المعظم  1443 ہجری  - 17   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15876]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]