امریکہ عالمی خوراک کے بحران کو روکنے کے لیے ملٹی بلین ڈالر کی مہم کی قیادت کر رہا ہے

امریکہ عالمی خوراک کے بحران کو روکنے کے لیے ملٹی بلین ڈالر کی مہم کی قیادت کر رہا ہے
TT

امریکہ عالمی خوراک کے بحران کو روکنے کے لیے ملٹی بلین ڈالر کی مہم کی قیادت کر رہا ہے

امریکہ عالمی خوراک کے بحران کو روکنے کے لیے ملٹی بلین ڈالر کی مہم کی قیادت کر رہا ہے
ریاستہائے متحدہ امریکہ نے یوکرین کی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی خوراک کے بحران کو روکنے کے لیے ملٹی بلین ڈالر کے منصوبے کی نقاب کشائی کیا ہے جس میں عالمی معیشت کو درپیش ایک بڑے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے قحط کے امکان کے پیش نظر کل رات خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ماسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی بازاروں تک روسی خوراک اور کھادوں کی مکمل رسائی حاصل ہونے کے بدلہ میں بندرگاہوں میں ذخیرہ شدہ اناج کی برآمد کی اجازت دے جبکہ روس اور اوکرانیا دنیا کے تین تہائی گیہوں فراہم کرتا ہے اور جنگ کی وجہ سے سامان میں نقصان عالمی سطح پر اور خاص طور پر غریب ممالک میں خوراک کی اعلی قیمتوں اور غذائی تحفظ کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا باعث بنا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  17 شوال المعظم  1443 ہجری  - 19   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15878]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]