روس نے مشرقی یوکرین پر بمباری تیز کردی ہے

ماریوپول میں روس نواز افواج کو مئی 19 کے دن گشت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ماریوپول میں روس نواز افواج کو مئی 19 کے دن گشت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

روسی افواج نے کل جمعہ کو ڈونباس کے علاقے میں اپنی کارروائی تیز کر دی ہے جبکہ روسی وزارت دفاع نے لوگانسک پر کنٹرول کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے ڈونباس میں شہری انفراسٹرکچر پر توپ خانے سے شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد راکٹ لانچروں کا استعمال بھی کیا ہے جبکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خیال کیا ہے کہ ڈونباس کا علاقہ جہنم میں تبدیل ہو چکا ہے اور وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روسی فوج نے خطے میں اپنے حملوں اور حملے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے اور پوری فرنٹ لائن پر بمباری کی ہے اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ لوگانسک عوامی جمہوریہ کے علاقے کو آزاد کرانے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ روسی افواج لوگانسک اور ڈونباس عوامی پولیس کی اکائیوں کے ساتھ مل کر ڈونباس کے علاقے پر اپنے کنٹرول کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ  19 شوال المعظم  1443 ہجری  - 21   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15880]

بائیڈن کا نیتن یاہو سے حکومت بدلنے کا مطالبہ

گزشتہ روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی بچیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں (روئٹرز)

کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں "انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کی قرارداد پر کثرت رائے سے ووٹ دیا، جو کہ مشرق وسطیٰ کو بھڑکانے والی "انسانی تباہی" سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اقدامات کرنے میں ناکامی کے چند روز بعد ہے۔

ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی نیابت کرتے ہوئے موریطانیہ اور عرب گروب کے 153 ممالک نے مصر کی تیار کردہ قرارداد پر ووٹ دیا۔ جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے دیگر 8 ممالک کے ساتھ مل کر اس قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ اس فیصلہ نے واشنگٹن پر مزید بین الاقوامی دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔ جب کہ واشنگٹن نے کل اسرائیلی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اندھا دھند بمباری کی مہم اور ہلاکتوں میں عام شہریوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں اپنی حمایت کھو دے گا۔ (…)

بدھ-29 جمادى الأول 1445ہجری، 13 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16451]