زاویہ میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہوئیں اور طرابلس میں ہوا تناؤ

دبیبہ حکومت کی وفادار فورسز کو طرابلس کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
دبیبہ حکومت کی وفادار فورسز کو طرابلس کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT
20

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سکیورٹی کی نئی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ الزاویہ شہر میں مسلح ملیشیا کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں۔

پرسو شام استحکام سپورٹ سروس کے اراکین کو دارالحکومت طرابلس میں آٹھویں فورس "النواصی" کے ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ سڑکوں کو گھیرے میں لیتے اور بند کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاکہ بٹالین کو اس سے بے دخل کرنے کی تیاری کی جا سکے اور حال ہی میں طرابلس کے فتحی پاشاغا کی حکومت کی طرف سے داخل ہونے کی کوشش کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے اور اسی طرح طرابلس کے مغرب میں الزاویہ شہر میں مسلح ملیشیاؤں کے درمیان ایک سرکاری ہیڈ کوارٹر کے استحصال کے تنازعہ کی وجہ سے کل شام دیر گئے بھاری ہتھیاروں سے شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں تاہم، عبوری اتحاد حکومت کے سربراہ عبد الحمید دبیبہ نے ان پیش رفتوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار  20 شوال المعظم  1443 ہجری  - 22   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15881]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT
20

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]