"آدھا آدمی" سائنسی وضاحت کا انتظار کر رہا ہے۔

فیس بک پر امریکی مشن کے ایک رکن کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر
فیس بک پر امریکی مشن کے ایک رکن کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر
TT

"آدھا آدمی" سائنسی وضاحت کا انتظار کر رہا ہے۔

فیس بک پر امریکی مشن کے ایک رکن کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر
فیس بک پر امریکی مشن کے ایک رکن کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر
           مصر کے جنوب میں واقع اقصر کے علاقے العساسیف میں کوشی کاراباسکین مقبرے 391TT کے پاس ایک کمرے کی دریافت ہوئے آٹھ سال گزر چکے ہیں، جو کہ پہلے نامعلوم تھا، اس کمرے میں پائی گئی "آدھے آدمی" کی ممی ابھی تک ایک معمہ ہے جو ماہرین آثار قدیمہ کے حل کی منتظر ہے۔ اس علاقے میں کام کرنے والی امریکی مشنرى خاتون؛ جن کا تعلق قاہرہ میں امریکن یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات، مصریات اور بشریات سے ہے، نے حال ہی میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مختصر بیان میں اس کمرے کی کچھ نمایاں دریافتوں کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان میں سب سے نمایاں ایک ممی تھی جو ایک نوجوان کی کمر تک کٹی ہوئی صرف اوپر والے آدھے حصے پر مشتمل تھی۔
اپنے مختصر بیان میں مشنرى خاتون نے کہا: "کمرے میں دفن کئے گئے افراد کا ایک مجموعہ ہے اور اس کے تمام سامان کو بار بار آنے والے سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ یہاں تین تابوت ملے جن میں سے ہر ایک میں ایک ممی تھی۔
 ان ممیوں میں سب سے زیادہ عجيب ایک "آدھے آدمی" کی کٹی ہوئی ممی تھی، اور یہ ایک غیر معمولی معاملہ ہے جس پر مطالعہ کے دوران خصوصی توجہ دی گئی، جس کے بارے میں یونیورسٹی نے اشارہ کیا کہ یہ جنوری 2024 میں (نمائش کے لیے) دستیاب ہوگی۔ (....)

حوثیوں سے جہاز رانی کے خطرات کی مذمت پر سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس کا منظر (اے ایف پی) 

سلامتی کونسل نے بحیرہ احمر میں حوثی گروپوں کے حملوں کے خلاف کل ہونے والی ووٹنگ ملتوی کر دی ہے، جیسا کہ نیویارک میں باخبر ذرائع نے کہا: روس ایسی ترامیم لانا چاہتا تھا جن پر نظرثانی کی ضرورت تھی، چنانچہ توقع ہے کہ آج جمعرات کے روز ووٹنگ دوبارہ ایجنڈے پر واپس آجائے گی۔

قرارداد کا مسودہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں، بین الاقوامی نیویگیشن اور خطے میں اہم آبی گزرگاہوں کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کے حملوں کی "ممکنہ سخت ترین الفاظ میں مذمت" کے لیے تیار کیا تھا تاکہ یہ "باور کرایا" جائے کہ دنیا کے ممالک کو اپنے جہازوں کے دفاع کا حق حاصل ہے اور بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ قرارداد 2140، 2216 اور 2624 کے مطابق حوثی گروپ کو ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان کی منتقلی ممنوع ہیں۔

قرارداد کا مسودہ تیار کرنے والا ملک (امریکہ) پہلے سے اس بات کی تصدیق نہیں کر سکا کہ آیا پانچ مستقل ارکان، امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس، میں سے کوئی بھی ویٹو پاور کا استعمال کیے بغیر اس قرارداد کو جاری کرنے کی اجازت دیں گے، کیونکہ کسی بھی قرارداد کی منظوری کے لیے سلامتی کونسل کے کل 15 اراکین میں سے 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔  (...)

جمعرات-29 جمادى الآخر 1445ہجری، 11 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16480]