بائیڈن نے چینی محاذ کو کیا کشیدہ اور بیجنگ نے انہیں کیا خبردار

ٹوکیو میں امریکی صدر کو جاپانی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ٹوکیو میں امریکی صدر کو جاپانی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ٹوکیو دورے کے دوران چین کے خلاف بیان بازی میں اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چین کے حملے کی صورت میں امریکہ تائیوان کا فوجی طور پر دفاع کرے گا اور اس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فوجی مشقیں کو تیز کر کے آگ سے کھیل رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے تین روزہ دورے کے بعد بائیڈن پرسو شام ٹوکیو پہنچے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جاپانی وزیر اعظم فومیوں کمشیدا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم نے ون چائنا پالیسی سے اتفاق کیا تھا لیکن تائیوان کو طاقت کے ذریعہ زبردستی لینا نامناسب ہے۔

بائیڈن نے چین کی طرف سے تائیوان پر ممکنہ حملے کو یوکرین پر ہونے والے روسی حملے سے موازنہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ پورے خطہ کو درہم برہم کر دے گا اور انہوں نے مزید کہا کہ چین کو جزیرے پر طاقت کے ذریعے کنٹرول کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور امریکی حکام نے جاپان اور جنوبی کوریا کو خطے میں چینی اثر ورسوخ میں اضافے کے مقابلہ میں امریکہ کے لئے دو اہم ستون قرار دیا ہے اور بیجنگ نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر تائیوان کے حوالے سے اس کے پختہ عزم کو کم نہ کریں اور چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تائیوان میں آزاد افواج کو غلط اشارے بھیجنے سے گریز کرے اور ساتھ ہی بائیڈن کو ضمنی طور پر آگ سے نہ کھیلنے کا اشارہ دیا ہے۔(۔۔۔)

منگل  22 شوال المعظم  1443 ہجری  - 24   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15883]

"اونروا" نے "حماس" کو اپنا بنیادی ڈھانچہ "فوجی سرگرمیوں" کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی: اسرائیل

کارکن القدس کے محلے شیخ جراح میں "اونروا" کے دفاتر سے امداد پہنچاتے ہوئے (روئٹرز)

کل منگل کے روز اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا" (UNRWA) پر الزام عائد کیا کہ اس نے تحریک "حماس" کو غزہ کی پٹی میں اپنے بنیادی ڈھانچے کو فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی۔

اسرائیل کے حکومتی ترجمان ایلون لیوی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، "اونروا (حماس) ہی کا ایک محاذ ہے۔" یہ 3 اہم طریقوں سے کام کرتی ہے: "بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو ملازمت دے کر، (حماس) کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے کر، اور غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کے لیے (حماس) پر انحصار کر کے۔"

انہوں نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر مزید کہا کہ "اونروا" کے 10 فیصد ملازمین غزہ میں "حماس" یا "اسلامی جہاد" تحریکوں کے رکن تھے اور زور دیا کہ یہ ایک "غیر جانبدار تنظیم نہیں ہے۔"

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی یہ ایجنسی کچھ عرصے سے اسرائیل کے نشانے پر ہے، جس پر وہ الزام لگاتا ہے کہ یہ عبرانی ریاست کے مفادات کے خلاف منظم انداز میں کام کر رہی ہے۔(...)

بدھ-19 رجب 1445ہجری، 31 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16500]