ایران نے خدائی کا بدلہ لینے کی دی دھمکی اور قتل کے اسرائیلی الزاماتس ائے سامنے

گزشتہ روز اسرائیلی اخبارات کے صفحہ اول پر قدس فورس کے کمانڈر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے
گزشتہ روز اسرائیلی اخبارات کے صفحہ اول پر قدس فورس کے کمانڈر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے
TT

ایران نے تہران کے قلب میں گولی مار کر ہلاک ہونے والے کرنل سید خدائی کے قتل کا ناگزیر بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے اور یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے اسرائیل میں راحت پیدا ہوئی ہے کیونکہ اسے دنیا بھر میں اسرائیلیوں اور یہودیوں کے خلاف قتل وغارت گری کی ایک اکائی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ایجنسیوں کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کل مسقط روانہ ہونے سے قبل کہا ہے کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ مجرموں کے خلاف انتقام ناگزیر ہے۔

رئیسی نے خدائی کے قتل کو پاسداران انقلاب کی غیر ملکی کارروائیوں سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ وہ لوگ جو میدان میں (دفاع حرم) کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں وہ اس طرح اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

اسی سلسلہ میں پاسداران کے ترجمان رمضان شریف نے کہا ہے کہ خدائی کے قتل کے پیچھے اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے ملازمین کا ہاتھ ہے۔(۔۔۔)

منگل  22 شوال المعظم  1443 ہجری  - 24   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15883]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]