بھیڑ اور بکریاں بارسلونا کو آگ سے بچانے میں مدد کرتی ہیں۔

ہسپانوی دانيال سانچیز بارسلونا کے قریب اپنے بھیڑوں اور بکریوں کے ریوڑ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں (ا.ف.ب)
ہسپانوی دانيال سانچیز بارسلونا کے قریب اپنے بھیڑوں اور بکریوں کے ریوڑ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں (ا.ف.ب)
TT

فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق اسپین کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں آگ سے بچنے کے لیے ایک تجرباتی منصوبے کے طور پر بارسلونا کے ایک نظارے والے قدرتی پارک میں تقریبا 300 بھیڑ بکریاں آتش گیر گھاس میں چر رہی ہیں۔
کہا گیا ہے کہ مویشی صبح نو بجے کے قریب کولسیرولا قدرتی پارک کے دامن میں چرنے کے لیے نکلتے ہیں، جو شہر کا سب سے بڑا پارک ہے اور یہاں کے مکین اپنے کتوں کے ساتھ چہل قدمی ا ورزش کے لیے اکثر آتے ہیں۔ چرواہا دانيال سانچیز اپنے موبائل پر دوبارہ بات کرنے سے قبل ریوڑ کو کیٹلانی زبان میں ہدایت دیتا ہے۔ جبکہ ریوڑ پارک کے پودوں کے احاطہ کے نچلے حصے کو چرتا  ہے، جسے خشک سالی کا سامنا ہے جس کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سانچیز کے مویشی 16 لاکھ کی آبادی والے بارسلونا میں دہائیوں میں اس طرح چرنے والا پہلا ریوڑ ہے۔ ماہر حیاتیات فیران بونیہ، وہ اس منصوبے کے ذمہ دار ہیں، جو اپریل میں شروع ہوا اور جون تک چلے گا۔ "یہ منصوبہ آگ کے خطرے سے دوچار اس علاقے کے آس پاس پائی جانے والی بڑی تشویش سے پیدا ہوا ہے۔"

جمعرات     25       شوال المعظم  1443 ہجری    -   26 مئى   2022ء شمارہ نمبر[15885]

سلامتی کونسل کا غزہ کی پٹی کے بحران پر بحث کے لیے ایک بند اجلاس کا انعقاد

غزہ کے لیے امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن قرارداد کے الفاظ پر اختلاف کے سبب ایک سے زیادہ مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے (ای پی اے)

آج، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان غزہ کی پٹی کے بحران پر بات چیت کے لیے ایک بند اجلاس منعقد کریں گے، جس کے بعد ایک کھلا اجلاس ہوگا۔

ساحلی سیکٹر میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن گذشتہ بدھ کے روز بھی ملتوی ہوگیا، جو کہ مسودے کے الفاظ پر باہمی اختلاف کے سب پہلے بھی کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے اور اس کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کا میکنزم قائم کرنا شامل ہے۔

پریس رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اس میں لڑائی کو روکنے اور اسرائیل اور حماس سے غزہ کی پٹی اور اس کے مختلف علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے تمام سمندری، زمینی اور فضائی راستوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

جمعہ-09 جمادى الآخر 1445ہجری، 22 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16460]