تائیوان نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تنازعہ میں کیا اضافہ

کل بلنکن کو واشنگٹن میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں چین کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
کل بلنکن کو واشنگٹن میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں چین کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کل کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ ایک مضبوط مقابلے میں مصروف ہے جس کا مقصد بین الاقوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے اور انہوں نے ایک نئی سرد جنگ چھیڑنے کے سلسلہ میں اپنی نفی کا اظہار کیا ہے۔

متعدد فائلوں کے پس منظر میں جن میں سب سے اہم تائوان کا معاملہ ہے چین کی طرف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے ایک تقریر میں بلنکن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں کہا ہے کہ بیجنگ بین الاقوامی نظام کے لیے سب سے خطرناک طویل مدتی خطرہ ہے اور امریکی وزیر نے مزید کہا کہ چین واحد ملک ہے جو بین الاقوامی نظام کو نئی شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کے پاس ایسا کرنے کے لیے اقتصادی، سفارتی، فوجی اور تکنیکی طاقت بڑھتی ہی جارہی ہے اور انہوں نے اجتماعی اتفاق رائے کے ساتھ اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ امریکہ چین کی روش اور اس کے صدر شی جن پنگ کے عزائم کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے اور اس لیے ہم بیجنگ کے ارد گرد سٹریٹجک ماحول کو اس طرح سے تشکیل دیں گے جس سے ایک جامع اور شامل بین الاقوامی نظام کے سلسلہ میں ہمارے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔(۔۔۔)

جمعہ  25 شوال المعظم  1443 ہجری  - 27   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15886]

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
TT

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کل اتوار کے روز کہا کہ "خان یونس میں کاروائیاں تیز کر دی جائیں گی۔" اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کی ویب سائٹ کے مطابق، گیلنٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی ایک بیس کے دورے کے دوران مزید کہا: "جب تک ہم اپنا مقصد پورا نہیں کر لیتے دھوئیں کے بادل غزہ کو ڈھانپیں رکھیں گے۔ ہمار ہدف تحریک حماس کو ختم کرنا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہے۔"

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سے پہلے آج یہ بیان دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے تحریک "حماس" کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے ترجمان اوفیر گینڈلمین کے شائع کردہ بیانات میں مزید کہا: "اگر ہم اس پر اتفاق کرتے ہیں تو ہمارے جنگجوؤں کی قربانیاں بیکار ہو جائیں گی... اور ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔" (...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]