ایک فلسطینی خاتون غزہ میں گزارے لمحات کو برش کے ذریعے قید کر رہی ہیں

آرٹسٹ زینب القولق غزہ میں اپنی پینٹنگز دکھاتے ہوئے (رائٹرز)
آرٹسٹ زینب القولق غزہ میں اپنی پینٹنگز دکھاتے ہوئے (رائٹرز)
TT

ایک فلسطینی خاتون غزہ میں گزارے لمحات کو برش کے ذریعے قید کر رہی ہیں

آرٹسٹ زینب القولق غزہ میں اپنی پینٹنگز دکھاتے ہوئے (رائٹرز)
آرٹسٹ زینب القولق غزہ میں اپنی پینٹنگز دکھاتے ہوئے (رائٹرز)

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، گزشتہ سال اسرائیلی فضائی حملوں میں اپنے خاندان کے 22 افراد کو کھونے کے بعد، ایک فلسطینی خاتون فنکار نے اپنے حزن و ملال کا اظہار کرنے کے لیے فن کا سہارا لیا اور ان کی بچھڑنے کی پہلی برسی کی یاد میں پینٹنگز بنائیں۔
زینب القولق نے اپنے دیکھے ہوئے لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے نو پینٹنگز بنائیں۔ پینٹنگ 22 میں ایک نابالغ اور دو بالغ لاشوں کو سفید کفن میں لپٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ایک اور پینٹنگ میں لاشوں کو دکھایا گیا ہے جن میں سے کچھ کے سر کٹے ہوئے ہیں اور تیسری تصویر میں امدادی کارکنوں کو اس کے گھر کے کھنڈرات میں دکھایا گیا ہے۔
غزہ میں یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر کی طرف سے منعقدہ نمائش کے دوران، انہوں نے کہا: "ہر پینٹنگ ایک المناک لمحے یا مخصوص وقت کا اظہار کرتی ہے جو میں نے قابض حکام کی وجہ سے جیا، میری عمر 22 سال ہے اور میں 22 افراد کو کھو چکی ہوں۔
انہوں نے سیاہ اور سرمئی دو رنگوں سے بنی اپنی پینٹنگ تھامے ہوئے مزید کہا: "فن کی زبان ہماری زبانوں اور قومیتوں سے قطع نظر، تیز سے پھیلنے والی تمام لوگوں کی عمومی زبان ہے، میرا پیغام یہ ہے کہ قبضہ کرنے والے کو سزا ملنی چاہیے"۔

جمعہ     26       شوال المعظم  1443 ہجری    -  27 مئى   2022ء  شمارہ نمبر[15886]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]