کل ہفتہ کی صبح 6 روسی ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری اور شام اور ترکی کے درمیان سرحدی پٹی کے ساتھ جاسوسی کے دورے کئے ہیں اور اس کے علاوہ روسی فوجی کمک قامشلی ہوائی اڈے پر بھی پہنچی ہے جس میں جنگی طیارے اور لڑاکا ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ بشمول سوخوئی-34 لڑاکو جہاز اور حملہ آور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔
سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے تعلقات عامہ کے دفتر کے ایک باخبر فوجی ذمہدار نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور روسی افواج نے حسکہ اور قامشلی شہروں اور ان سے منسلک قصبوں میں اپنی موجودگی مضبوط کر دی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 28 شوال 1443 ہجری - 29 مئی 2022ء شمارہ نمبر[15888]