گروندبرگ نے یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں توسیع کرنے کا کیا عہد وپیمان

رشاد العلیمی کی سربراہی میں یمنی صدارتی قیادت کونسل کے اجلاسوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (سرکاری سبا ایجنسی)
رشاد العلیمی کی سربراہی میں یمنی صدارتی قیادت کونسل کے اجلاسوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (سرکاری سبا ایجنسی)
TT

ایک طرف یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گروندبرگ نے یمن میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کا وعدہ کیا ہے اور اس کا اعلان کل کیا گیا ہے اور وہیں دوسری طرف صدارتی قیادت کونسل کے کاموں میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے اور وہ سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے مشترکہ سیکیورٹی اور فوجی کمیٹی تشکیل دینا ہےجس کی قیادت تجربہ کار فوجی شخصیت ہیثم قاسم طاہر کر رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ صدارتی کمانڈ کونسل نے رشاد محمد العلیمی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے مشترکہ سیکورٹی اور ملٹری کمیٹی کے قیام کی منظوری دی ہے اور ساتھ ہی ملک میں اقتدار کی منتقلی کے اعلان کے آرٹیکل 5 کے مطابق مسلح اور سیکورٹی فورسز کی تنظیم نو بھی کی گئی ہے اور کونسل نے میجر جنرل طاہر کی سربراہی میں 59 رکنی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

انسانی ہمدردی کی جنگ بندی کی فائل کے تناظر میں جو دو ماہ کی مدت کے اختتام کے بعد اگلے جمعرات کو ختم ہو رہی ہے گروندبرگ نے عدن سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس میں توسیع کی کوشش کریں گے جبکہ حکومت نے تعز پر محاصرہ ختم کرنے اور سڑکیں کھولنے کی اپنی پابندی کی تصدیق کی ہے جیسا کہ وزیر خارجہ احمد عواد بن مبارک نے کہا ہے۔(۔۔۔)

منگل  29 شوال المعظم  1443 ہجری  - 31   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15890]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]