ایران بم کے لئے مطلوبہ افزودگی کے قریب ہے

گروسی کو امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس کو گزشتہ جمعہ کو ویانا میں دیکھا جا سکتا ہے
گروسی کو امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس کو گزشتہ جمعہ کو ویانا میں دیکھا جا سکتا ہے
TT

گزشتہ روز جاری ہونے والی اپنی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے تین غیر اعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے آثار کے ماخذ کے بارے میں ایجنسی کے سوالات کا جواب دینے کے لیے بہت کم کام کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں پیش رفت حاصل کرنے کی نئی کوششیں کی گئیں ہیں۔

ایجنسی کی ایک الگ سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے نے تہران اور بڑی طاقتوں کے درمیان 2015 کے معاہدے کے تحت منظور شدہ حد سے 18 گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے اور رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کا یورینیم کا ذخیرہ 60 فیصد خالصتاً افزودہ ہے جو جوہری بم بنانے کے لیے درکار 90 فیصد کے قریب ہے۔

دوسری طرف چھپی ہوئی ایران اسرائیل جنگ ایک باہمی خطرے اور دھمکی میں تبدیل ہو گئی ہے جس میں دونوں طرف کے اعلیٰ حکام ہر قسم کے قتل وغارت گری اور بم دھماکوں کی پالیسی کو بڑھانے کے بارے میں کھل کر بات کر رہے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع سے اپنے گہرے تعلقات رکھنے والے اسرائیلی اخبار یدییوت احرونوت کے ایک انٹیلی جنس تجزیہ کار رونین بیرگمین کے مطابق اسرائیلی حکمت عملی میں ایک تبدیلی ہے جو ایران کے خلاف زیادہ پرتشدد جنگی تصور کی عکاسی کرتی ہے۔(۔۔۔)

منگل  29 شوال المعظم  1443 ہجری  - 31   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15890]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]