یمن میں جنگ بندی میں توسیع... اور کراسنگ کھولنے کی اہمیت کی یاد دہانی

تعز میں مظاہروں کا ایک منظر جس میں گورنریٹ پر حوثی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے (ا- ف -ب)
تعز میں مظاہروں کا ایک منظر جس میں گورنریٹ پر حوثی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے (ا- ف -ب)
TT

گزشتہ روز یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے اعلان کیا تھا کہ یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کی جانب سے دکھائے گئے جرأت مندانہ قائدانہ کردار اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعاون کی تعریف کی اور زور دیا کہ خطے بھر کے سفارتی تعاون کے بغیر جنگ بندی ممکن نہیں تھی۔
بائیڈن نے کہا کہ ریاض نے اقوام متحدہ کی زیرقیادت جنگ بندی کی شرائط کی حمایت اور عمل درآمد کے لیے پہل کاری سے اپنی جرأت مند قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردن نے مذاکرات کی میزبانی کرنے اور سہولت دینے میں مرکزی کردار ادا کیا، اسی طرح اردن اور مصر نے گزشتہ ماہ یمن سے پروازوں کے لیے اپنی ائیر لائنز کھولیں جس نے جنگ بندی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد بین الاقوامی اور عرب سطح پراس کا وسیع خیر مقدم کیا گیا ہے۔ (۔۔۔)

جمعہ -4  ذوالقعدہ  1443 ہجری  - 3جون  2022ء شمارہ نمبر[15893]
 
خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]