حوثیوں کی "گیمز" کے بارے میں یمنی انتباہ

کراسنگ کھولنے کے لیے مشاورت کا دوسرا راؤنڈ

ٹرکوں نے کئی سالوں سے جاری تعز کے محاصرے کی وجہ سے خطرناک روڈ کو اختیار کیا (ا ف ب)
ٹرکوں نے کئی سالوں سے جاری تعز کے محاصرے کی وجہ سے خطرناک روڈ کو اختیار کیا (ا ف ب)
TT

حوثیوں کی "گیمز" کے بارے میں یمنی انتباہ

ٹرکوں نے کئی سالوں سے جاری تعز کے محاصرے کی وجہ سے خطرناک روڈ کو اختیار کیا (ا ف ب)
ٹرکوں نے کئی سالوں سے جاری تعز کے محاصرے کی وجہ سے خطرناک روڈ کو اختیار کیا (ا ف ب)

یمنی حکومت نے حوثی "گیمز" کے بارے میں خبردار کیا ہے جو اقوام متحدہ کی  کوششوں کے لیے خطرہ ہیں۔ تعز کی سڑکیں کھولنے کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبدالکریم شیبان نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے یکطرفہ نظریہ مسلط کرنے کی کوئی بھی کوشش جاری بحث کے عمل کے جوہر کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے، اس انسانی مسلئے کو حل کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے اور جنگ بندی کی طے شدہ ذمہ داریوں سے بچنے کے پیشگی ارادوں کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔
یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب یمنی حکومت اور حوثی وفد کے درمیان گورنریٹ تعز اور باقی علاقوں میں کراسنگ کھولنے کے حوالے سے دوبارہ مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کل اردن کے دارالحکومت میں حکومت اور حوثی وفود کے درمیان  مشاورت کے دوسرے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔
شیبان نے کل نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ: "ہم حوثی جماعت کی جانب سے میڈیا پر کی گئی گفتگو پہ حیران ہیں جو اقوام متحدہ کی کوششوں کو ناکام بنانے اور جاری مشاورت کو روکنے کی کھلی کوشش میں، ایک نامعلوم کچے راستے کو کھولنے کے لیے یکطرفہ اقدام میں جانے کے بارے میں ہے۔"(...)

پیر -7   ذوالقعدہ  1443 ہجری  - 6جون  2022ء شمارہ نمبر[15896]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]