سعودی عرب، یمن میں سیاسی حل تک رسائی کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کر رہا ہے

کابینہ کی یوکرائنی بحران کے حوالے سے خلیجی ممالک کے متفقہ موقف کی توثیق

خادم حرمین شریفین کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
خادم حرمین شریفین کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
TT

سعودی عرب، یمن میں سیاسی حل تک رسائی کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کر رہا ہے

خادم حرمین شریفین کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
خادم حرمین شریفین کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)

سعودی کابینہ نے یمن کے بحران کے پائیدار سیاسی حل تک رسائی کیلئے اقوام متحدہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنے اور یمنی عوام کے دکھوں کو دور کرنے کیلئے انسانی، اقتصادی اور ترقیاتی پہلوؤں کی حمایت کیلئے مملکت کی خواہش کا اعادہ کیا ہے، جن سے اسکی سلامتی اور استحکام متاثر ہوتا ہے۔
یہ بات (منگل کے روز) وزراء کی کابینہ کے اجلاس کے ضمن میں سامنے آئی جو خادم حرمین شریفین کی زیر صدارت السلام پیلس میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں کابینہ نے خلیجی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے 152 ویں وزارتی اجلاس کے نتائج اور تمام شعبوں میں فروغ کے بارے میں مشترکہ خلیجی عمل کی تازہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر موجود سیاسی مسائل میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اسی طرح تعاون کونسل کے ممالک اور روسی فیڈریشن کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے وزارتی اجلاس کے نتائج اور تعاون کونسل اور یوکرین کے مابین مشترکہ وزارتی اجلاس پر روشنی ڈالی گئی، ان دونوں اجلاسوں نے روس یوکرین بحران اور اس کے اثرات اور خاص طور پر متاثرہ ممالک اور دنیا کے لیے غذائی تحفظ کے بارے میں خلیج کے متحدہ موقف کی عکاسی کی۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے سعودی پریس ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ، کونسل نے حالات کی پیشرفت اور مختلف میدانوں میں ہونے والے واقعات سے متعلق متعدد رپورٹس کا جائزہ لیا جس میں جدہ میں منعقدہ ثالثی پر اسلامی تعاون تنظیم کی چوتھی کانفرنس کے نتائج کی تعریف کی گئی ہے، سعودی عرب سمیت دہشت گردی کی مالی معاونت کو نشانہ بنانے والے مرکز کے رکن ممالک کی طرف سے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 13 افراد تین اداروں کو نامزد کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور اس میدان میں خلیجی عرب ریاستوں اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو سراہا گیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ - 9 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 8 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15898)
 
آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]