لبنان اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کو روکنے کے لیے امریکی ثالثی پر شرط لگا رہا ہے

جنوبی سرحد پر تناؤ موجود ہے... اور تل ابیب اس تنازع کو ایک "سول مسئلہ" کے طور پر دیکھتا ہے

پرسوں پیر کے روز اسرائیلی بحریہ کے دو جنگی جہاز لبنانی ساحل کے سامنے (ا۔ب۔ا)
پرسوں پیر کے روز اسرائیلی بحریہ کے دو جنگی جہاز لبنانی ساحل کے سامنے (ا۔ب۔ا)
TT

لبنان اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کو روکنے کے لیے امریکی ثالثی پر شرط لگا رہا ہے

پرسوں پیر کے روز اسرائیلی بحریہ کے دو جنگی جہاز لبنانی ساحل کے سامنے (ا۔ب۔ا)
پرسوں پیر کے روز اسرائیلی بحریہ کے دو جنگی جہاز لبنانی ساحل کے سامنے (ا۔ب۔ا)

لبنان اس ہفتے کے آخر میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی کی فائل کیلئے امریکی ثالث آموس ہوچسٹین کی آمد کا انتظار کر رہا ہے تاکہ سرحدی تنازعے کو حل کرنے کیلئے ان کے اقدامات کے بارے میں جان سکے، جو لبنان کی امریکی ثالثی اور سفارتی کوششوں کے دوران کشیدگی اور اپنی جنوبی سرحدوں پر کسی بھی قسم کے تناؤ کے حصار سے بچنے کیلئے ہے۔
اتوار کے روز، لندن میں قائم " انرجی" کمپنی کا ایک بحری جہاز گیس فیلڈ پر پہنچا جس کے بارے میں لبنان کا کہنا ہے کہ یہ متنازعہ پانیوں میں واقع ہے۔ جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حیفہ سے تقریباً 80 کلومیٹر مغرب میں واقع کریش فیلڈ اس کے خصوصی اقتصادی زون کا حصہ ہے۔  پرسوں پیر کے روز اسرائیل نے کہا کہ یہ تنازع ایک "سول مسئلہ" ہے جسے امریکی ثالثی کے ساتھ سفارتی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
لبنان ابھرتی ہوئی پیشرفت سے نمٹنے کیلئے امریکی ثالث کی بیروت میں دعوت کی طرف آگے بڑھا، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کل تصدیق کی کہ سمندری سرحد کی حد بندی کی فائل کا جائزہ لینے کیلئے ہوچسٹین اتوار یا پیر کے روز لبنان کا دورہ کریں گے۔(۔۔۔)

بدھ - 9 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 8 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15898)
 



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]