لبنان کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے امریکی ثالثی کا انتظار ہے

پرسو روز اسرائیلی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کو لبنانی ساحل کے دوسری طرف دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
پرسو روز اسرائیلی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کو لبنانی ساحل کے دوسری طرف دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

لبنان اور اسرائیل کے مابین سمندری حدود کی حد بندی فائل کے سلسلہ میں اس ہفتے کے آخر میں لبنان کو بیروت میں امریکی ثالث اموس ہکشٹین کی آمد کا انتظار ہے جو سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ لبنان علاقائی پانیوں میں گیس کی سرمایہ کاری پر مبنی جدوجہد کے فریم ورک میں اسرائیل کے ساتھ اپنے جنوبی سرحدوں پر کسی بھی طرح کے بڑھتے ہوئے تناؤ اور کشیدگی سے بچنے کے لئے امریکی ثالثی اور سفارتی کوششوں کا پابند ہے۔

"انرجین" نامی کمپنی جس کا ہیڈ کواٹر لندن میں ہے اس جہاز کو چلا رہی ہے جو جہاز گیس کے میدان میں جا پہنچا جس کے بارے میں لبنان کا کہنا ہے کہ یہ متنازعہ پانی میں ہے اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ حیفا سے تقریبا 80 کلومیٹر مغرب میں کیریچ فیلڈ اس کے خالص معاشی زون کا حصہ ہے اور پرسو روز اسرائیل کا یہ بھی کہنا ہوا ہے کہ یہ تنازعہ ایک سول مسئلہ ہے جسے امریکی ثالثی کے ذریعہ حل کرنا چاہئے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کل تصدیق کی ہے کہ ہولکاشٹین بارڈر ڈیمریشن فائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اتوار یا پیر کو لبنان کا دورہ کریں گے۔

لبنانی صدارت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ صدر مائکل عون نے جہاز "انرجین" کی نقل وحرکت کے بعد ہونے والی پیشرفتوں سے نمٹنے کے لئے جاری رابطوں کو جاری رکھا ہے۔(۔۔۔)

بدھ  09 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 08    جون   2022ء شمارہ نمبر[15898]

غزہ میں نصیرات، الزویدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری میں 70 افراد ہلاک

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دھواں اٹھ رہا ہے (ای پی اے)

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے کل اتوار کے روز اطلاع دی کہ غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزویدہ اور دیر البلح کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ایجنسی نے کہا کہ بمباری کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ جب کہ اسرائیل کی غزہ شہر پر بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الہوی اور شیخ عجلین کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں، ایجنسی کی اطلاع کے مطابق خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 ہلاک شدگان کی لاشیں ہسپتالوں میں پہنچی ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے آج صبح سویرے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کے ذریعے یہاں کی آبادی کو زبردستی نقل مکانی پر مجبوری کر رہی ہے۔

ایجنسی نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے دیئے گئے بیان کو نقل کیا، انہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسے نہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔"

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]