"کمزور" جانسن سکینڈلز کا صفحہ پلٹنا چاہتے ہیں

برطانوی وزیر اعظم "ملک کو آگے بڑھانے" کے لیے اپنی حکومت کو حرکت دے رہے ہیں

بورس جانسن کل کابینہ اجلاس کے دوران (رائٹرز)
بورس جانسن کل کابینہ اجلاس کے دوران (رائٹرز)
TT

"کمزور" جانسن سکینڈلز کا صفحہ پلٹنا چاہتے ہیں

بورس جانسن کل کابینہ اجلاس کے دوران (رائٹرز)
بورس جانسن کل کابینہ اجلاس کے دوران (رائٹرز)

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، ہاؤس آف کامنز میں عدم اعتماد کے ووٹ لینے کے بعد اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے باوجود کمزور پوزیشن میں ہیں۔ چنانچہ "اہم" مسائل سے نمٹنے، منقسم پارٹی کی صف بندی اور برطانوی لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سکینڈلز کا صفحہ پلٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فرانسیسی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جانسن پرسوں (بروز پیر) کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ سے بچ گئے، جن میں"پارٹی - گیٹ" اسکینڈل؛ جو "کوویڈ - 19" سے نمٹنے کے لئے لائک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ سٹریٹ میں منظم کی گئیں تھیں، ان سمیت کئی سکينڈلز شامل ہیں۔
اگرچہ موجودہ ضوابط کے مطابق انہیں ایک ہی سال کے دوران ایک اور عدم اعتماد کی يادداشت کے ساتھ نشانہ نہیں بنایا جا سکتا، ليكن انہیں دوبارہ اپنی بنیاد حاصل کرنے کے لئے نازک کام کا سامنا ہے جو سکینڈل اور مہنگائی سے متاثر ہوئى ہیں، جبکہ مہنگائی 40 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔(۔۔۔)

بدھ - 9 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 8 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15898)
 
بائیڈن کا نیتن یاہو سے حکومت بدلنے کا مطالبہ

گزشتہ روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی بچیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں (روئٹرز)

کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں "انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کی قرارداد پر کثرت رائے سے ووٹ دیا، جو کہ مشرق وسطیٰ کو بھڑکانے والی "انسانی تباہی" سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اقدامات کرنے میں ناکامی کے چند روز بعد ہے۔

ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی نیابت کرتے ہوئے موریطانیہ اور عرب گروب کے 153 ممالک نے مصر کی تیار کردہ قرارداد پر ووٹ دیا۔ جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے دیگر 8 ممالک کے ساتھ مل کر اس قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ اس فیصلہ نے واشنگٹن پر مزید بین الاقوامی دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔ جب کہ واشنگٹن نے کل اسرائیلی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اندھا دھند بمباری کی مہم اور ہلاکتوں میں عام شہریوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں اپنی حمایت کھو دے گا۔ (…)

بدھ-29 جمادى الأول 1445ہجری، 13 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16451]