میڈرڈ جزائر کے خلاف یورپی یونین کے سامنے شکایت درج کرانے پر غور کر رہا ہے

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو میڈرڈ میں ہسپانوی پارلیمنٹ میں جزائر کے ساتھ بحران کے بارے میں اپنی گفتگو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو میڈرڈ میں ہسپانوی پارلیمنٹ میں جزائر کے ساتھ بحران کے بارے میں اپنی گفتگو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

ہسپانوی حکومت جزائر کے خلاف یورپی یونین میں شکایت درج کرنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ جزائر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کو منجمد کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ جنوبی بحیرہ روم کے ممالک اور یورپی ممالک کے درمیان 2005 میں طے پانے والے ایسوسی ایشن کے معاہدے کی خلاف ہے جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے لیے ترجیحی شرائط طے کئے جا سکتے ہیں۔

ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہسپانوی وزارت خارجہ جزائر کے فیصلے کو اسپین اور ہسپانوی کمپنیوں کے مفادات کے دفاع میں ایک مناسب، پرسکون اور تعمیری ردعمل بتایا ہے لیکن اسے پختہ بھی کہا ہے۔

جبکہ یورپی خارجہ پالیسی کی ترجمان نبیلہ میسرالی نے کل کہا ہے کہ جزائر کا فیصلہ بڑی تشویش کا باعث ہے اور جزائر کی حکومت سے اس پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یورپی کمیشن کے ترجمان ایرک میمر نے اس فیصلے کو تشویش کا ذریعہ قرار دیا ہے اور جزائر سے اسے کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  12 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 11    جون   2022ء شمارہ نمبر[15901]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]