سوڈانی اپوزیشن سویلین حکمرانی کی بحالی کے لیے ایک وژن تیار کر رہی ہے

اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پرتھیس (دائیں) اور افریقی یونین کے نمائندے محمد الحسن ولد لبات کو خرطوم میں گزشتہ مذاکراتی اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پرتھیس (دائیں) اور افریقی یونین کے نمائندے محمد الحسن ولد لبات کو خرطوم میں گزشتہ مذاکراتی اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایک امریکی-سعودی ثالثی سوڈانی قومی مذاکرات کی رفتار کو بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس کا مقصد سویلین حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے افریقی امور مولی فیس اور سوڈان میں سعودی سفیر علی بن حسن بن جعفر کی سرپرستی میں ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں سوڈانی بحران کو حل کرنے کے مقصد سے  آنے والے دنوں میں دونوں فریقین کو قریب لانے کی کوشش ہوگی اور آئندہ مزید پروگرام ہوں گے۔

سوڈانی حزب اختلاف کے اتحاد "آزادی اور تبدیلی" نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فوج کو پیش کرنے کے لیے ایک مربوط وژن کی تیاری پر کام کر رہا ہے جس میں سول ڈیموکریٹک منتقلی کے راستے کو بحال کرنے کے مطالبات شامل ہیں اور ایک خالصتاً سویلین حکومت کی تشکیل بھی  شامل ہے جو عبوری دور کے دوران ملک کی قیادت کرے گی اور انہوں نے 25 اکتوبر سے پہلے قائم فوجی أجزاء کے ساتھ دوبارہ شراکت داری کرنے کو بالکل تیار نہیں ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ  12 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 11    جون   2022ء شمارہ نمبر[15901]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]