ایران وینزویلا... 20 سال کے لیے "اسٹریٹجک معاہدہ"

دونوں ممالک مشترکہ دفاعی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں: مادورو

ایران اور وینزویلا کے صدور  کل تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (ا-ب-ا)
ایران اور وینزویلا کے صدور کل تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (ا-ب-ا)
TT

ایران وینزویلا... 20 سال کے لیے "اسٹریٹجک معاہدہ"

ایران اور وینزویلا کے صدور  کل تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (ا-ب-ا)
ایران اور وینزویلا کے صدور کل تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (ا-ب-ا)

گزشتہ روز ایران اور وینزویلا نے دونوں ممالک کے درمیان 20 سالہ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جو کہ تیل پیدا کرنے والے، امریکی پابندیوں کا شکار ممالک ہیں۔ یہ دستخط وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے دورہ تہران کے دوران ہوئے، جو ان کے علاقائی دورے کا تیسرا مرحلہ تھا جس میں ترکی اور الجزائر شامل تھے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے وینزویلا کے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "دونوں ممالک کے درمیان 20 سالہ تعاون کے معاہدے پر دستخط مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔" دوسری جانب مادورو نے کہا کہ "ہمارے پاس ایران اور وینزویلا کے درمیان تعاون کے اہم منصوبے ہیں، جیسے کہ توانائی، تیل، گیس، ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل۔" انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ دونوں ملک "دفاعی منصوبوں" پر بھی کام کر رہے ہیں.
ایرانی نيوز ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے "20 سال کے لیے جامع اسٹریٹجک تعاون کی دستاویز" پر دستخط کیے، جب کہ دیگر حکام نے سیاست، ثقافت، سیاحت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔(...)

اتوار-13 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 12 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15902)
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]