حکومت کو دوبارہ ملی یورپی امداد

فلسطینی وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کی خاتون صدر کو کل رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
فلسطینی وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کی خاتون صدر کو کل رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کل رام اللہ میں تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد فلسطینی حکومت کے لیے یورپی یونین کی امداد کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور وان ڈیر لیین نے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیۃ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 2021 کے لیے یورپی یونین کی امداد تمام مشکلات کو دور کرنے کے بعد،تیزی سے ادا کی جائے گی۔

ڈیر لیین نے فلسطین میں خوراک کی حفاظت کے لیے  25 ملین یورو  کی امداد فوری طور پر تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور ہم اسے مختصر مدت میں انتہائی اہم سمجھتے ہیں کیونکہ ہم طویل مدت میں اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرتے ہیں اور فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیۃ نے یورپی عہدیدار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے لیے امداد کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ڈیر لیین نے امن کی کاروائی کے سلسلہ میں بھی بات کی ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین دو ریاستی حل پر مبنی امن کی کاروائی  کو بحال کرنے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جس سے اسرائیل کے شانہ بشانہ رہنے والی ایک آزاد، جمہوری ریاست کی  فلسطینی عوام کی امنگیں پورا ہوں گی۔ (۔۔۔)

بدھ  16 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 15    جون   2022ء شمارہ نمبر[15905]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]