کل بدھ کے دن چینی صدر نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران روس کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے بیجنگ کی حمایت پر زور دیا ہے۔
چینی نیوز ایجنسی کے مطابق شی نے کہا ہے کہ چین بنیادی مفادات اور بڑے خدشات جیسے کہ خودمختاری اور سلامتی کے مسائل پر روس کی حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور چینی بیان کے مطابق چین خودمختاری اور قومی سلامتی کے معاملے میں دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی تعاون فراہم کرنے کے لیے روسی فیڈریشن کے ساتھ قریبی اسٹریٹجک تعاون کے لیے تیار ہے۔
اس گفتگو کے بارے میں کرملین کی طرف سے جاری بیان میں یوکرین کی جنگ کے سلسلہ میں بیجنگ کے موقف کی ترقی کے بارے میں وسیع تر تفصیلات موجود ہیں جس سے کرملین کے اطمینان کی عکاسی ہو رہی ہے اور روسی ایوان صدر نے کہا ہے کہ بات چیت کے دوران شی نے اس کی سلامتی کو درپیش بیرونی چیلنجوں کے پیش نظر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے روس کے اقدامات کو جائز قرار دیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 17 ذی القعدہ 1443 ہجری - 16 جون 2022ء شمارہ نمبر[15906]