عالمی مرکزی بینک "فیڈرل ريزرو" کے راستے پر

بینک آف انگلینڈ نے بڑھتے ہوئے افراط زر کا مقابلہ کرنے کے لیے شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد اضافہ کر دیا (رائٹرز)
بینک آف انگلینڈ نے بڑھتے ہوئے افراط زر کا مقابلہ کرنے کے لیے شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد اضافہ کر دیا (رائٹرز)
TT

"فیڈرل ریزرو" (امریکی مرکزی بینک) کی جانب سے 1994 کے بعد پہلی بار شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد، کل دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے مختلف شرحوں پر اپنے سود کے کمپاس کو منتقل کرنے کے لیے جلدی کی، جو ایک طرف سرمایہ کاری اور حقيقى سرمایہ كو برقرار رکھنے اور دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں ہے۔
کل (بروز جمعرات) بینک آف انگلینڈ نے مسلسل پانچویں بار شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد كا اضافہ کرکے اسے 1.25 فیصد تک پہنچا دیا اور مہنگائی میں اضافے کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے مستقبل میں شرح سود میں دوبارہ اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
مشرقی ایشیا،  ہانگ کانگ اور عرب خلیجی ریاستوں کے بينکوں سے لےکر باقی دنیا کے ممالك تک شرح سود میں اضافے کے اقدامات "فیڈرل ريزرو" کے مطابق ہوئے، وہيں سعودی مرکزی بینک نے "ریپو" معاہدوں کی شرح کو  0.5% اضافہ کے  ساتھ 1.75 سے 2.25% تك بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ (۔۔۔)

جمعہ-18 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 17 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15907)
 
ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]