امریکی اہلکار: ریاض کے ساتھ ہماری شراکت سے یمنیوں کی جانیں بچتی ہیں

امریکی اہلکار: ریاض کے ساتھ ہماری شراکت سے یمنیوں کی جانیں بچتی ہیں
TT

امریکی اہلکار: ریاض کے ساتھ ہماری شراکت سے یمنیوں کی جانیں بچتی ہیں

امریکی اہلکار: ریاض کے ساتھ ہماری شراکت سے یمنیوں کی جانیں بچتی ہیں
عالمی تعلقات عامہ کے نائب معاون وزیر خارجہ بل روسو نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور اسٹریٹیجک تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی طرف اشارہ کیا ہے اور لندن میں الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں روسو نے کہا ہے کہ یمن جنگ بندی اس بات کی حیرت انگیز اور عارضی مثال ہے جو واشنگٹن اور ریاض کے درمیان شراکت داری نے پیش کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ شراکت زندگیاں بچانے میں معاون رہی ہے۔

روسو کا خیال ہے کہ اس جنگ بندی سے امریکی مفادات اور اس علاقائی سلامتی میں اضافہ ہوا ہے جس کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ یہ ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس سے یمن میں زمینی سطح پر ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں جیسے کہ انسانی بنیادوں پر رسائی اور سامان کی آمدورفت ہوئی ہے اور لوگوں آزادی کے ساتھ زیادہ سے زادہ نقل وحرکت کر سکے ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا اس اس شراکت سے جانیں بھی بچیں ہیں اور میرے خیال میں یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ امریکہ سعودی شراکت داری خطے میں کیا پیش کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک امید کرتا ہے کہ یمن میں تنازعہ کے فریقین سنجیدہ بات چیت میں مشغول ہوں جس دیرپا امن قائم ہو۔(۔۔۔)

ہفتہ  19 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 18    جون   2022ء شمارہ نمبر[15908]



اسرائیل پر رفح میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی امریکی شرط "مہنگی" ہے

امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - روئٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - روئٹرز)
TT

اسرائیل پر رفح میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی امریکی شرط "مہنگی" ہے

امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - روئٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن (آرکائیوز - روئٹرز)

امریکی ذرائع نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بعد خبردار کیا ہے کہ رفح پر آئندہ حملے کی صورت میں اسرائیل پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی امریکی شرط "بہت مہنگی شرط" ہے، جس سے "بائیڈن انتظامیہ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ساکھ اور رفح میں فلسطینیوں کے ممکنہ قتل عام اور انسانی تباہی کے حوالے سے اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریوں سے متعلق چیلنجوں کا سامنا ہے۔"

امریکی انتظامیہ نے رفح شہر میں اسرائیلی آپریشن کے خطرے کے بارے میں اعلانیہ انتباہ جاری کیا تھا، لیکن آخر میں اس نے اسرائیل کو آپریشن کرنے کے لیے اس شرط پر گرین سگنل دیا کہ کوئی بھی آپریشن فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے واضح منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔

رفح میں انسانی تباہی کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انتباہات جاری کیے گئے تھے اور رفح سے ایک ملین سے زائد افراد کو نکالنے اور انہیں تحفظ دینے کے منصوبوں سے متعلق نیتن یاہو کے صدر بائیڈن کے ساتھ وعدوں کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں، جیسا کہ بعض نے اسے "غیر حقیقت پسندانہ" قرار دیا ہے۔ (...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]