اصفہان کے علاقے میں ایرانی فوج کے تعلقات عامہ کے انچارج اہلکار نے ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم" کو بتایا ہے کہ (F-14) لڑاکو جہاز تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا جس کے بعد پائلٹ اور اس کے ساتھی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے لینڈنگ کی اور انہیں علاج کے لیے الزہراء ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایرانی فضائیہ کا بیڑہ گزشتہ برسوں کے دوران متعدد حادثات کا شکار ہوا ہے اور فروری 2022 میں شمال مغربی شہر تبریز میں ایک F-5 لڑاکو جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہونے کی خبر ملی تھی اور دسمبر 2019 میں ایک 29-مگ لڑاکو جہاز گر کر تباہ ہوا تھا اور جولائی 2014 میں ایک F-4 لڑاکو جہاز جنوبی ایران میں مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔(۔۔۔)
اتوار 20 ذی القعدہ 1443 ہجری - 19 جون 2022ء شمارہ نمبر[15909]