حرمين کی صدارت" سب سے "بڑے آپریشنل پلان" کے ساتھ حج کی تیاری کر رہی ہے

عازمین حج "کورونا" کے دوران رکنے کے بعد اس سال حج کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں (اے ایف پی)
عازمین حج "کورونا" کے دوران رکنے کے بعد اس سال حج کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں (اے ایف پی)
TT

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل صدارت نے کل مکہ المکرمہ سے اس سال کے حج سیزن کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کیا، جسے حرمین شریفین کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنی صدارتى تاريخ كا سب سے بڑے آپریشنل پلان  قرار ديا۔
منصوبے کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے 10 ہزار سے زائد مرد اور خواتین ملازمین اور کارکنان کی بھرتی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیسری سعودی توسیع کی نماز کی جگہوں، بیرونی صحنوں اور شاہ فہد کی توسیع کی مکمل آپریشنل صلاحیت عازمین کے استقبال کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
شیخ السدیس نے کل میڈیا فورم کے دوران وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کی موجودگی میں صدارت کی مکمل تیاری اور حرم بيت الله کے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی خواہش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 10 اہم محوروں پر مبنی ہے جو مملکت کے ویژن 2030 کے علاقائى اسٹریٹجک سربراہی کے اہداف سے مربوط ہیں۔ جس کا مقصد حجاج کرام کو بااختیار بنانا اور حرمین شریفین میں ان کے لیے ایک عاجزانہ ایمانی ماحول پیدا کرنا ہے۔(...)

پير -21  ذوالقعدہ 1443 ہجری، 20  جون 2022ء، شمارہ نمبر (15910)

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]