سعودی قومی ٹیم انڈر 23 ایشین کپ کی چیمپئن

سعودی قومی ٹیم انڈر 23 ایشین کپ کی چیمپئن
TT

سعودی قومی ٹیم انڈر 23 ایشین کپ کی چیمپئن

سعودی قومی ٹیم انڈر 23 ایشین کپ کی چیمپئن

سعودی عرب کی اولمپک گرین فٹبال ٹيم نے اپنا وقار بحال کر لیا اور ٹورنامنٹ کے میزبان ازبکستان كو اسی کی سرزمين پر 2/0 سے شکست دے کر انڈر 23 ایشین کپ کا چیمپئن بننے کے بعد پیلے براعظم کے سنہری ریکارڈوں میں اپنا نام درج كروایا۔ یہ میچ ازبک دارالحکومت تاشقند کے بنیودکور اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔
دو فائنلز میں پہنچنے کے باوجود چیمپئن بننے میں ناکام رہنے کے بعد بالآخر گرین ٹیم حالیہ چیمپئن شپ کے مقابلے میں اعلی ترین لقب حاصل کرنے اور سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
فائنل میچ کے گول پر نوجوان کھلاڑی احمد الغامدی کی چھاپ تھی جنہوں نے 48ویں منٹ میں شاندار تکنیکی انداز میں اپنا پہلا گول کیا، اس سے قبل فراس البریکان نے سعودی گرین ٹيم کو چیمپئن كا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے 74ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے سعودی برتری کومزيد مضبوط کیا۔(...)

پير -21  ذوالقعدہ 1443 ہجری، 20  جون 2022ء، شمارہ نمبر (15910)
 
"یورپی چیمپئنز لیگ" میں ڈیاز نے ریال میڈرڈ کو لیپزگ کے خلاف مشکل فتح دلائی

ڈیاز کے واحد گول کے بعد ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کی خوشی کا منظر (اے ایف پی)

یورپی چیمپیئنز لیگ کے 16ویں راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں کل منگل کے روز ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیم جرمنی کے لیپزگ کلب کی ٹیم سے 1-0 گول کے ساتھ بہترین فتح حاصل کر کے واپس لوٹی۔

ابراہیم ڈیاز نے شاندار انفرادی کوشش کے بعد میچ کا واحد گول 49ویں منٹ میں کیا، جب کہ وہ انگلش مڈفیلڈر کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کی جگہ کھیل رہے تھے۔

کیونکہ بیلنگھم گزشتہ ہفتہ کے روز ہسپانوی لیگ میں گیرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 4-0 سے فتح کے دوران دائیں ٹخنے میں موچ کے بعد اس میچ سے غائب تھے۔

بیلنگھم ہسپانوی لیگ میں 16 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، اسی طرح انہوں نے اس سیزن کے آغاز میں جرمنی کی بوروسیا ڈورٹمنڈ سے رائل رینک میں جانے کے بعد مختلف 29 میچوں میں 20 گول کیے ہیں۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]