"کورونا" ایشیا میں ہوا زوال پذیر اور یورپ میں دوبارہ عروج پر ہے

گزشتہ روز حج پر روانگی سے قبل رفح میں ایک فلسطینی کو کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز حج پر روانگی سے قبل رفح میں ایک فلسطینی کو کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

یورپی ممالک اور اسرائیل میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جبکہ ایشیائی ممالک جیسے چین اور دونوں کوریا میں کمی آئی ہے۔

فرانس اور جرمنی میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں دسیوں ہزار انفیکشن کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے حالانکہ ہلاکتوں کی تعداد اب بھی وبائی امراض کے پہلے دنوں کی شرح سے کم ہے اور جرمنی میں 120 ہزار سے زیادہ اور فرانس میں 100 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اسپین، اٹلی اور یونان میں دیگر بڑی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے اور یاد رہے کہ یہ صورتحال گزشتہ ہفتے شروع ہوا ہے اور اب تک جاری ہے اور اسی طرح اعداد وشمار کے ذریعہ آسٹریلیا اور اسرائیل میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ دکھایا گیا ہے۔

گزشتہ روز تل ابیب میں شائع ہونے والے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 10,700 نئی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جس میں گزشتہ روز کے مقابلے میں تقریباً 500 کا اضافہ ہوا ہے۔(۔۔۔)

بدھ  23  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 22    جون   2022ء شمارہ نمبر[15912]

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]