ریاض اور انقرہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کے پل استوار کرنے کے لئے تیار ہیں

ترک صدر کو کل انقرہ میں صدارتی محل میں سعودی ولی عہد کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ترک صدر کو کل انقرہ میں صدارتی محل میں سعودی ولی عہد کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ترکی کا دورہ کرتے ہوئے اپنے غیر ملکی دورے کا اختتام کیا ہے جس میں مصر اور اردن بھی شامل ہے اور اس دورہ کے دوران انہوں نے ان ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے جس میں اسٹریٹجک، اقتصادی اور ترقیاتی فائلوں پر بحث کرنے کے علاوہ تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے سے متعلق بات چیت بھی شامل ہے۔

ولی عہد کا کل ترکی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کے پل استوار کرنے کے تناظر میں ہوا ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے باضابطہ بات چیت کی ہے جس کے دوران انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے مبارکبادی اور شکریہ تحسین پیش کیا ہے جبکہ ترک صدر نے بھی خادم حرمین شریفین کو مبارکبادی اور تشکرانہ کلمات پیش کئے ہیں۔

دورے کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے سیاسی، اقتصادی، فوجی، سیکورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کیا ہے اور اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور دونوں فریقوں نے انٹرا ٹریڈ کو ترقی دینے اور متنوع بنانے، تجارتی تبادلے کو آسان بنانے، کسی بھی مشکلات پر قابو پانے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کے لیے دونوں ممالک میں سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان رابطے کو تیز کرنے کے طریقوں ک بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  24  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 23    جون   2022ء شمارہ نمبر[15913]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]