کردستان میں ’’دانا گیس‘‘ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا...اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کرکوک شہر کے مغرب میں ایک گیس فیلڈ کی محفوظ شدہ تصویر، جہاں صوبہ کردستان میں خور مور گیس کمپلیکس کے قریب ایک کاتیوشا میزائل گرا (ا ف ب)
کرکوک شہر کے مغرب میں ایک گیس فیلڈ کی محفوظ شدہ تصویر، جہاں صوبہ کردستان میں خور مور گیس کمپلیکس کے قریب ایک کاتیوشا میزائل گرا (ا ف ب)
TT

کل بروزبدھ صوبہ کردستان میں انسداد دہشت گردی کی خاتون ڈائریکٹوریٹ جنرل نے اماراتی کمپنی دانا گیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنائے جانے کے بارے میں  ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ " آج (بروز بدھ) شام 4:45 پر  خورمور فیلڈ کی طرف نامعلوم مقام سے کاتیوشا میزائل داغا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "خوش قسمتی سے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور انسداد ہشت گردی کے جنرل ادارے کی فورسز فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور مستقبل میں ہم مکمل تحقیقات اور تفصیلات شائع کریں گے۔"
سلیمانیہ گورنریٹ کے جمجمال ضلع میں قادر کرم کی جانب کے ڈائریکٹر صادق محمد نے کمپنی پر میزائل حملے کے بارے میں کچھ تفصیلات ظاہر کیں۔(...)

جمعرات -24  ذوالقعدہ  1443 ہجری – 23  جون  2022ء شمارہ نمبر [ 15913]
 
اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]