یمن کے شہر عدن میں بجلی کی فراہمی میں کمی، ایندھن کی بلند قیمتوں اور کرنسی (ریال) کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے حوالے سے ہونے والے مظاہروں کے پس منظر میں یمن میں صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے (بدھ کے روز) اس "پیچیدہ بحران" کے حل کے لیے اپنے شہریوں سے مزید وقت مانگا۔
العلیمی کے بیانات، جو ٹویٹر پر ٹوئٹس کی شکل میں سامنے آئے ہیں، سےبظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ یمنی گلیوں میں ابتر معاشی حالات اور خدمات کی کمی کی وجہ سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں کشیدگی میں کمی کی کوشش ہے،اس امید پر کہ آنے والے ہفتوں میں صدارتی اور حکومتی کوششوں کے نتیجے میں بحران کی شدت میں کمی آئے گی جومتوقع خلیجی تعاون پر منحصر ہے جس کا حکومت مرکزی بینک کے فائدے کے لیے امداد اور ذخائر کی صورت میں انتظار کر رہی ہے۔(... .)
جمعرات -24 ذوالقعدہ 1443 ہجری – 23 جون 2022ء شمارہ نمبر [ 15913]