الحسکہ (مشرقی شام) میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کے لیے الہول کیمپ نئے جرم سے چونک گیا، جس سے رواں ہفتے میں ہونے والے جرائم کی تعداد پانچ ہو گئی ہے، جبکہ گورنریٹ درعا (جنوبی شام) میں گزشتہ دو دنوں کے دوران شہریوں، افسران اور حکومتی فورسز کے ارکان کو نشانہ بنائے جانے میں شدت آئی ہے۔
کل بروز جمعرات داخلی سیکورٹی فورسز (الآسایش) کو بے گھر ہونے والے شامیوں کے لیے چھٹے سیکٹر میں ایک نامعلوم گروپ کے ہاتھوں سائلنسر پستول سے قتل کی گئیں دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک اہم سیکورٹی ذریعہ کے مطابق پہلی لاش (وسطی شام) کے شہر حمص کی ایک بے گھر شامی خاتون کی ہے اور دوسری (شمال میں) حلب شہر سے ہے، جو کہ گمشدگی کی اطلاع کے تقریباً 15 دن بعد ملی ہیں۔
ایک ذریعے نے انکشاف کیا کہ ایسی معلومات اور شہادتیں موصول ہوئی ہیں کہ تنظیم "داعش" کے سیل، کیمپ کے اندر قتل عام کے لیے بچوں کو تربیت دینے اور انہیں بھرتی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔(...)
جمعہ -25 ذوالقعدہ 1443 ہجری – 24 جون 2022ء شمارہ نمبر [ 15914]