سیسی اور شیخ تمیم نے تعاون کی فائلوں اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے

سیسی کو کل قاہرہ میں قطر کے امیر سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (مصری ایوان صدر)
سیسی کو کل قاہرہ میں قطر کے امیر سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (مصری ایوان صدر)
TT

مصری صدر عبد الفتاح سیسی نے کل شام قاہرہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا ہے جو مصر کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

مصر کے ایک صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت، دونوں برادر ممالک کے درمیان مجموعی دو طرفہ تعلقات سے نمٹنے اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی سیاسی امور میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا بھی شامل ہے۔

شیخ تمیم کا 7 سال میں یہ مصر کا پہلا دورہ ہے جب وہ سنہ 2015 میں شرم الشیخ شہر میں ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کی تھی اور العلا نامی اس معاہدہ پر دستخط ہونے کے بعد سے قاہرہ اور دوحہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوا ہے جس میں مملکت سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے جنوری (جنوری 2021) میں قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو 2017 میں شروع ہوا تھا۔(۔۔۔)

ہفتہ   26  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 25    جون   2022ء شمارہ نمبر[15915]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]