بوریل نے جلد ہی ویانا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا کیا اعلان

بوریل اور عبد اللہیان کو کل تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بوریل اور عبد اللہیان کو کل تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

یورپی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے کل تہران میں ایرانی جوہری معاہدے کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی دعوت دی ہے اور اس معاہدے کو ابھی مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کے ساتھ دو گھنٹے کی بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بوریل نے کہا ہے کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد موجودہ حرکیات کو توڑنا ہے، یعنی کشیدگی کی حرکیات اور مذاکرات میں تعطل کو بھی ختم کرنا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں مشترکہ جامع لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت دوبارہ شروع کریں گے اور یہ بھی کہا کہ اور آنے والے دنوں کا مطلب آنے والے دن ہیں میرا مطلب جلدی اور فوراً کام شروع ہوگا۔

بوریل نے مزيد کہا کہ تین مہینے ہو گئے ہیں اور ہمیں کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور میں تہران اور واشنگٹن میں کیے گئے فیصلے سے بہت خوش ہوں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایران میں یورپی یونین کے شہریوں کی انتہائی تشویشناک حراست جیسے فوری مسائل اٹھائے ہیں اور اس بات پر زور بھی دیا ہے کہ انہوں نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر رہا کریں۔(۔۔۔)

اتوار  27  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 26    جون   2022ء شمارہ نمبر[15916]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]