اوسلو حملے کے پیچھے دہشت گردانہ کارروائی کا امکان ہے

گزشتہ روز اوسلو میں حملے کی جگہ کی تحقیقاتی منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز اوسلو میں حملے کی جگہ کی تحقیقاتی منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ناروے کی انٹیلی جنس سروس نے وسطی اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے بار کے قریب ہونے والی فائرنگ کے بعد دہشت گردی کی کاروائی کے امکان کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز طے شدہ ہم جنس پرستوں کی ریلی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس حملے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں اور ایجنسی کے سربراہ کے مطابق مشتبہ شخص کی تشدد اور دھمکیوں کی تاریخ ہے اور اسے 2015 سے اندرونی انٹیلی جنس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اس کی شدت پسندی سے متعلق خدشات اور انتہا پسند نیٹ ورک کے ساتھ اس کی وابستگی بھی ہے اور یاد رہے کہ یہ ساری معلومات راجر برگ نے ایک پریس بیان میں دیا ہے۔

اس سے قبل ایجنسی فرانس پریس کے مطابق اوسلو پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت 42 سالہ ایرانی نژاد نارویجن کے طور پر کی تھی جو پولیس کو معمولی بدکاری کے لئے بھی جانا جاتا ہے اور برگ نے نوٹ کیا ہے کہ داخلی انٹیلیجنس کو بھی اس کی ذہنی صحت سے متعلق مشکلات سے آگاہی ہے۔

ان کے وکیل جان کرسچن ایلڈن نے نارویجن نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کے مؤکل کو ان کی ذہنی صحت کا جائزہ لینے کے لئے عدالتی نگرانی میں رکھا جائے جیسا کہ سنگین معاملات میں ہوتا ہے۔(۔۔۔)

اتوار  27  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 26    جون   2022ء شمارہ نمبر[15916]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]